

Loading content...
جس کے ہاتھ کی لکیریں زیادہ ہوں وہ شخص جھوٹا ، دغاباز اور کینہ پرور ہوتا ہے اس میں خواہشات ِ نفسانی کثرت سے بھری پڑی ہوتی ہیں ۔ وہ جلد پاگل ہوجاتا ہے اور پانی میں کود کر خود کشی کرنے کا مرتکب ہوجاتا ہے ۔ جس شخص کی ہتھیلی کا ابھار ترتیب یافتہ ہوتا ہے ۔ ہنس مکھ ، ملنسار اوروفا شعار ، محبت والا ، غمگسار اور دل کافیاض ہوتا ہے ۔ لڑائی جھگڑے سے دور رہتا ہے ، خودغرض نہیں ہوتا اور اس کی زندگی خوشی سے گزرتی ہے اور حسین ہوتا ہے ، علمِ موسیقی کو بہت پسند کرتا ہے ، اس کا رنگ شوخ ہوتا ہے اور بہت عمدہ لباس پسند کرتا ہے ہر ایک سے محبت کرتا ہے ایسے شخصوں کی شادیاں چھوٹی عمر میں ہو جاتی ہیں ۔ ان کی اولاد بکثرت ہوتی ہے ، اپنے عزیزوں رشتہ داروں اور دوستوںسے بہت زیادہ محبت کرتا ہے ، شخصیت اور حیا میں کما ل درجہ رکھتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار