

Loading content...
جس شخص کی ہتھیلی کا رنگ سفید یا سفیدی مائل ہو اس کا مزاج بلغمی ہوگا ، اور توند نکلی ہوئی ہو گی ، اور یہ شاعر ، ادیب عاقل اور سمجھدار ہو گا ۔اگر ہتھیلی پر لکیریں شوخ نہ ہوں تو اسے جلدی رنج آجایا کرتا ہے ۔ وہ اپنی قسمت کی باگ ڈور کسی کے ہاتھ میں دے دیاکرتا ہے اور مصیبت کی برداشت اس میں نہیں ہوتی اسی وجہ سے جلد نا امید اور بے دل ہو جایا کرتا ہے ہر وقت خیالی منصوبے گھڑا کرتا ہے اس کی طبیعت میں بے چینی بہت ہو تی ہے ۔ ایک خیال ایک جگہ پر قائم نہیں رہتا اور کوئی بھی کاروبار دل لگا کر نہیں کرتا اس لئے جو کام کرتا ہے ادھورارہ جاتا ہے ۔ اس کی طبع میں آرام طلبی، خود غرضی اور تنہا پسندی ہوا کرتی ہے اور بحری سفر اسے بہت پسند ہو تاہے ۔ دریائوں ، جھیلوں اور تالابوں کا دیکھنا اور سمندر کا سفر کرنا اس کے لئے خوشی کا مقام ہوتا ہے اور ہمیشہ بھوک سے زیادہ کھا جاتا ہے ۔ تعویذ ٹونے کا بہت معتقد ہوتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار