

Loading content...
جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے زندگی کی ایسی لکیر ہاتھ کے انگوٹھے کے ارد گرد گھری ہوئی ہوتی ہے ۔ لکیر جس قدر لمبی ہو گی عمر بھی لمبی ہو گی ۔ واضح ہو نا بھی لمبی عمر کی دلیل اور غیر واضح ہونا بھی کم عمری کی دلیل ہے ۔ لکیر میں سے اگر کچھ چھوٹی چھوٹی لکیریں نکل کر ہتھیلی کی جانب رخ کئے ہوئے ہوں تو سمجھو کہ وہ شخص لمبے لمبے سفر کرے گا ۔اور یہی موٹی لکیر انگوٹھے کے گرد گھوم جائے تو یہ نشان لمبے سفروں سے صحیح سلامت زندہ گھر واپس آنے کا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار