

Loading content...
سب سے چھوٹی انگلی کے نیچے سے درمیانی ہتھیلی کی طرف لکیر شوخ ہو تو اس قسم کے ہاتھ والا زبان دراز اور حاضر جواب ہو گا ۔ اس میں انسانی طبیعت و سیرت کو سمجھنے کا قدرتاً مادہ موجود ہو گا ۔ یہ ہر وقت چوکنا رہتا ہے اپنی زندگی اعتدال سے گزارتا ہے ۔ اس کی طبع میں بے چینی لگی رہتی ہے ۔ علم ِ حکمت علم ِ نجوم سے بہت اچھی طرح واقف ہوتا ہے ۔ ایسا شخص دوستی کا پکا ہوتا ہے ۔ اپنے اہل و عیال سے بہت محبت کرتا ہے ۔ عموماً چھوٹی عمر میں شادی کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے ۔ اگر لکیر دوسری لکیروں سے بڑی ہو اور انگلی چھوٹی ہو تو مکار اور عیار ہوتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار