

Loading content...
زحل کی لکیر یعنی درمیانی انگلی کے ٹھیک نیچے یا بیچ میں ہو تو ایسا آدمی عاقبت اندیش دیانتدار ، مستقل مزاج ،وفادار اور بڑا کفایت شعار ہوتا ہے ۔ یہ روحانی علم کو زیادہ پسند کرتا ہے ۔ اس قسم کے آدمی کی شادی پکی عمر میں ہوتی ہے ۔ یہ عام طور پر کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے ، اور شکار کا بہت شوقین ہوتا ہے ۔ دیہاتی زندگی کو بہت پسند کرتا ہے ، اس میں خشک مزاجی بھی ہوتی ہے یہ آزاد خیال ہوتا ہے ۔ اکثر نجومی اور حساب دار خیال بھی ہوتا ہے ، بعض بہت ادیب بھی نکل آتے ہیں معاملہ کے کھرے ہوتے ہیں جب ابھار بہت زیادہ ہو جاتا ہے تو تنگ مزاج ہو جاتے ہیں اوروہمی ، شکی ، مغرور ہو کر پاگل ہو جاتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار