

Loading content...
مشتری ، عطارد ، انگلی کی جڑھ کا نیچے کا حصہ ابھرا ہوا ہوتا ہے ۔ اُ س کو مشتری اوپرکا کہتے ہیں ۔اگر اس حصہ میں لکیر ترچھی ہو یا ایک سے زیادہ ہوں تو جان لو کہ ایسا انسان اپنے دل کی بات جاننے والا ، عزت والا ، خوش طبع اور فیاض ہوتا ہے اس کی زبان میں یہ طاقت ہوتی ہے کہ اپنا اثر دوسروں پر جماسکتا ہے اور یہ حکومت کرنے کے لائق ہوتا ہے ۔ دوسرے بھی اس کی راہنمائی کرتے ہیں اس کو جھوٹ ، مکر و فریب سے بہت نفرت ہوتی ہے اپنا کام کرنے کے لئے روپیہ بہت لگا دیتا ہے ہر ایک کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اس میں سخت کلامی یا سختی سے پیش آنا بالکل نہیں ہوتا ، اس کی طبع میں محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے ۔ اس کے خیالات پاکیزہ ہوتے ہیں اس کا چہرہ ہر وقت ہنستا اور خوش دکھائی دیتا ہے ۔ اس کا دل چاہتا ہے کہ میری شادی کسی اچھے اور شریف گھرانے میں ہو جائے اور اس کی شادی اس کی مرضی کے مطابق ہوتی ہے ۔ یہ مرغن غذائوں کا بہت شوقین ہوتا ہے ۔ یہ بھوک سے زیادہ ایک لقمہ بھی نہیں کھاتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار