

Loading content...
اس کی عام ساخت طبیعت کے جذباتی ہونے کی علامت ہے ، یہ شخص عشق و محبت کا دلدادہ ہوتا ہے ، اس کا یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ بالکل غیر مستقل مزاج اور ہرجائی ہوں ۔لیکن آپ چاہیںتو اس جذبے پر غالب آسکتے ہیں ، بہرحال یہ نشانی جنس مخالف کا دلدادہ ہونے کی علامت ہے ۔ آپ کی شادی حسب منشا اور کامیاب ہو گی آپ بابر بعیش ِکوش کہ عالم دوبارہ نیست کے مصداق ہر روز روز عید اور ہر رات شب برات بسر کریں گے آپ کو عیش کی زندگی مرغوب ہو گی ۔ اگر یہ قوس غالب ہو تو آپ کا دل جذبات لطیف سے عاری ہو گا آپ کے نزدیک حسن ایک درد سر سے زیادہ وقعت نہ رکھے گا ممکن ہے آہ ہر اس نظریہ کو تادم آخر بخوشی اپنائے رکھیں ۔ اگر یہ قوس زیادہ ابھری ہوئی ہو تو بد نصیبی کی علامت ہے ایسے آدمی کا نشان ہے جس کا دماغ امیرانہ ہو گا جو زندگی کا ہر لمحہ عیاشی کی نذر کرتا رہے گا ، ایسے آدمی کی خصوصیات اور صفات اس کی عیاشی اور رنگین مزاجی میں گم ہو جائیں گی ۔یہ ایک بے وفا عاشق کا نشان بھی ہے جسے اپنے الفاظ کا بھی پاس نہ ہو گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار