

Loading content...
اس قوس کی تمام ساخت انسان کے سنجیدہ اور تنہائی پسند ہونے کی علامت ہے ممکن ہے کہ آپ کبھی شادی نہ کریں اور آپ کا کوئی دوست نہ ہو گا ، اس لئے زحل کا اثر بہت سادہ اور پر امن ہوتا ہے آپ کو بہت محتاط ہونا چاہیئے کیونکہ آپ اس علم کے مالک ہیں جسے عام لوگ نہیں سمجھ سکتے آپ کا دماغ بلند اور شاہی ہو گا دوسروں کی بات پہ آپ کبھی کان نہ دھریں گے ۔ اگر اس ابھار کی قوس ذرا اور ابھری ہوئی ہو تو زیادہ کار آمد ہو گی کیونکہ یہ منطق ، تدبر اور عظمت سے تعبیر کی جائے گی ۔ اگر یہ قوس نہ ہو تو ایسا آدمی ہو گا کہ وہ بالکل معمولی آدمی ہے ۔ اگر یہ قوس بہت بلند ہو تو بد نصیبی کی دلیل ہے ایسا آدمی اپنے یا دوستوں کی نظر میں گھٹیا خیال کیا جائے گا وہ ہمیشہ ہر چیز کا تاریک پہلو لے گا ۔ جس سے سب نفرت کریں گے ایک محبت کا سا درد اس کے خیالات پر چھایا رہے گا ، جس کی وجہ سے ہر چیز کو تاریک نظر سے دیکھے گا ۔لیکن اگر یہ قوس ذرا جبل الشمس کے نزدیک ہو تو وہ آدمی یہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کامیاب اور ہر دلعزیز ہو گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار