

Loading content...
اوسط درجے کی قوس روشن مستقل پر دلالت کرتی ہے ، اگر آپ یہ پہاڑ رکھتے ہیں تو شہرت اور دولت آپ کی ہے ۔ آپ کا شعار و حسن پرستی ، فنون لطیفہ میں آپ کا کامیابی کا باعث ہو گا ۔ اگر آپ کا ذہن کا روباری قسم کا ہو گا تو آپ حسین چیزوں کی تجارت کو فروغ دیں گے ، آپ کی فیاضی اور شان و شکوہ کا چار سو چر چا ہو گا ۔ جو آدمی آپ کو سیدھے نظریئے سے ملے گا وہ آپ کی روشن طبعی کا قائل ہو کر سیدھے طریقے سے ملنا شروع کرے گا ، اگر چہ آپ کے دماغ میں تھوڑی سی رعونت ہو گی ۔ تاہم آپ کے دشمن بہت کم ہوں گے ایسی تقدیر کا ناساز گار پہلو بھی ہو گا ، اگر آپ کے پیسے سے ہی بہی خواہ ہوں گے آپ کے جانثار بہت کم ہوں گے آپ سادہ دل ہیں لیکن محبت اور دوستی میں مستقل مزاج نہیں ، اس وجہ سے آپ کی شادی کامیاب نہیں ہو گی آپ کا حلقہ احباب بھی ہر لحظہ سے بدلتا رہے گا ۔ اس جبل کا بہت نمایاں پہلو خطرناک ہے ، جو خو د فریبی پر دلالت کرتا ہے ۔ آپ کی نفاست طبع اور باریک بینی آپ کو فضول خرچ بنا دے گی ، یہ قتل قسم کا نشان ہے لاپرواہ ، کم عقل اور ہر جائی ، ایسا شخص خوش آمدیوں میں گھر ا رہے گا جو اسے مبتلائے فریب رکھیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار