

Loading content...
اس پہاڑ کی موجودگی انسان کے باہمت مسافر ہونے پر دلالت کرتی ہے یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اس آدمی کو تجارت میں فروغ ہو گا ، اگر یہ قوس بازو کے کنارے کے قریب ہو تو اس کی فتح لازمی ہے اور روپے کی فراوانی ہے ، ساتھ ہی لازوال شہرت بطور سائنس دان ، وکیل اور موجد حاصل ہو سکتی ہے ۔ یہ شخص مکالمہ گوئی میں ماہر ہو گا اگر یہ قوس شمس کی قوس کے قریب ہو تو یہ شخص بڑا مقرر ثابت ہو گا جو سحر بیانی سے مشہور ہو جائے گا ۔ اگر یہ قوس نہ ہو تو ایسا آدمی تجارت کے نا اہل ہو گا اور جو باتیں قوس کی موجودگی میں ہو سکتی ہیں عدم موجودگی میں اس کے بر عکس ہوں گی ۔ اگر یہ پہاڑ بہت ابھرا ہوا ہو اور بڑا ہو تو یہ ایک خطرناک علامت ہے ، روشن دماغ ہونا جو اس پہاڑ کی خوبی ہے ، مگر ایسے شخص کی روشن دماغی ایک خوفناک صورت اختیار کرے گی ، ایسے آدمی کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہیے ورنہ وہ روشن دماغی جیل کی چار دیواری کی نذر کرنا ہو گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار