

Loading content...
اگر یہ عام طور پر ابھری ہوئی ہو تو یہ اس شخص پر دلالت کرتی ہے ، جو لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرے مثلاً سیاستدان یا فوج کا اعلیٰ افسر ۔ اگر طبیعت کا رجحان دوسری طرف ہو تو مذہبی معاملات میں برتری نصیب ہو گی ، مثلاً عالم دین یا واعظ ایسا آدمی تنہائی پسند ہوتا ہے ۔ ہجوم شور و شر سے پناہ مانگے گا دور بھاگے گا ، اگر یہ قوس موجود نہ ہو تو ایسا آدمی مذہبی معاملات میں صفر ہو گا یا ہو سکتا ہے کہ وہ خدا کی ذات سے ہی منکر ہو ۔ ایسے لوگ گھر اور لوگوں میں ہر دل عزیز ہوں گے ۔ اگر یہ قوس دو سے زیادہ بلند ہو تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ آدمی مغرور ہو گا ۔ جسے چاہنے والوں کا دل توڑنے میں ہی راحت محسوس ہو گی ۔ ایسے آدمی میں حسد کا مادہ زیادہ ہو گا ۔ جو اسے تکلیف میں ہی بدل کر سکتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار