

Loading content...
اگر ابھار مشتری کا رخ انگشت مشتری یعنی پہلی انگلی کی طرف ہو تو خود ستائی اور خود بینی کی طرف دلالت کرتا ہے ،اگر اس کا ابھار زحل کی طرف جھکا ئو ہو تو اپنے آپ کو بچانے کی صلاحیت ہو گی ، اگر اس کا رخ کرنا چاہے تو کر گزرے سوچ بچار نہ کرے ، انگلیوں کے ساتھ اگر ناخن والا پورا نوکیلا ہو تو ایسے شخص میں خیالات کی فراوانی ہوتی ہے ، تن آسانی اس کی تمنا ہو تی ہے ، ایسا شخص شاعر ہوتا ہے یہ انگلیاں مربع نما پہلے پوروں کے ساتھ ہوں تو ایسے شخص میں عملی جذبہ کار فرما ہوتا ہے ۔ ایسا شخص ماہر موسیقی یا ایکٹر بن کر اپنی زندگی میں ترقی کر سکتا ہے ، خوش نویس بھی ہو گا اگر تمام انگلیوں کے جوڑ بھرے ہوئے ہوں تو ایسا شخص جذباتی نہیں بلکہ عملی آدمی ہے ، ایسا شخص اپنی ذہانت سے بال کی کھال اتارتے ہیں ، اگر تمام انگلیوں کے صرف دوسرے پوروں کے جوڑ ابھرے ہوئے ہوں تو ایسا شخص دنیاوی معاملات میں اچھی طرح ملنے کی قوت رکھتا ہے ، بعض اشخاص کے انگلیوں کے جوڑ شروع میں غائب ہوتے ہیں اور اچانک اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جبکہ وہ علم و عمل کے میدان میں داخل ہو نے لگتا ہے ، ایسے بچے شروع میں تعلیم سے چھپتے ہیں اور آخر میں تعلیم کا شوق ہو جاتا ہے ، شہادت کی انگلی اگر لمبائی کے ساتھ نوکیلی ہو تو مذہبی رغبت رکھتا ہے لیکن یہ انگلی اگر زیادہ لمبی ہو تو یہ دوسروں پر حکومت کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے ۔اگر انگلیوں کا حصہ ہاتھ سے بڑا ہے تو ذہنی فکر و رسا کی کشادگی اور برتری ظاہر کرتا ہے ، عمل کم ہے اسی طرح انگلیوں کا حصہ مقابلاً نقش ہاتھ کے حصے سے چھوٹا ہے تو عمل زیادہ اور فکر کم ہے اس طرح فکر عمل کا تضاد معلوم کر لیتے ہیں ، لمبائی انگلیوں کی ایک اچھے ہاتھ میں یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان کا مالک عام طور پر بال کی کھال نکالنے والا شخص ہے ۔ چھوٹی انگلی والا بے سوچے سمجھے بات کرنے کا عادی ہو تا ہے ۔ موٹی اور چھوٹی انگلیاں خود غرضی اور بے رحمی کی نشاندہی کرتی ہیں ۔ ہتھیلی کی طرف مڑی ہوئی انگلیاں ضدی اور ہٹ کی علامت ہے ۔ پیچھے کی طرف مڑ جانے والی انگلیاں خوش باش مگر طبیعت میں تجسس بتاتی ہیں ۔ بڑی اور خراب شکل کی انگلیاں فطرتی بے رحمی ظاہر کرتی ہیں ۔ خوش شکل اور نازک انگلیاں باتونی آدمی کی ہیں ۔ انگلیوں کی درمیانی جگہ کھلی رہ جائے تو خیالات کی فراوانی اور پیسہ نہ ٹکنے کی علامت ہے ۔ جس کی انگلیاں ٹیڑھی ہوں وہ بد معاش ،عیاش اور چور ہو گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار