

Loading content...
چاند کا ابھار خیالی پلائو کا نتیجہ ہے ۔ سڈول اور مضبوط جسم درمیانہ قد ، رنگ صاف خوبصورت روشن آنکھیں ، مسکراتے لب ، ستواں ناک ، مناسب لبوں پر تری ، جسم پر بالوں کی بہتات لیکن سر کے بال جلد غائب ،پسینہ زیادہ اور خاص طور پر ماتھے پر، زیادہ کھانے کا شوقین اور عام طور پر شکمی امراض میں مبتلا اور رنگین مزاج ہو گا ، مگر آورگی کی حد تک نہیں ، مزاج گفتار، خوش مزاجی ، اعتمادی اور کچھ شہ خرچی کی وجہ سے مقبول ہوگااوریہ عوامی کاموں میں کامیاب ہو گا ۔ عام طور پرمشتری کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جلد جوان ہو جاتا ہے اور جلد غربت آجاتی ہے ۔ اگر مشتری کے ابھار والے ہاتھ میں دوسری خراب علامات غالب آجائیں تب اس کا خدا ہی حافظ ۔ پھر تو یہ خود غرض ہو گا ، عیاش اور آوارہ ہو گا اس حد تک کہ اپنی اولاد ، ماں باپ کوبھی اپنی خواہشات پر قربان کر سکتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار