

Loading content...
جیوپٹر پر اگر لکیروں نے جالی بنا دی ہو تو یہ علامت اچھی نہیں ہے بلکہ ریاکاری اور خود غرضی ہے ۔ جیوپٹر کے ابھار پر ایک لکیر دار جزیرہ ہو تو یہ شخص کسی دوست کی محبت میں نقصان اٹھائے گا ۔ عام طور پر جیوپٹر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جلد جوان ہوتا اور جلد غربت آجاتی ہے ، اگر جیوپٹر کے ابھار پر سے ہاتھ پر دوسری خراب علامات غالب آجائیں تب اس کا خدا حافظ پھر تو یہ خود غرض ہو گا اور عیاش اور آوارہ ہو گا اس حد تک کہ اپنے بال بچوں کو اور ماں باپ کو برائیوں پر قربان کر سکتا ہے ۔ مشتری کے ابھار پر مثلث کا ہونا اپنے ماحول اور حالات کے مطابق وہ بیدار مغز اور کامیاب سیاستدان ہو گا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار