

Loading content...
اگر مشتری کا ابھار دوسرے ابھاروں کی نسبت واضح ہو تو ہاضمہ اور پھیپھڑوں کی تکلیف ظاہر کرتا ہے۔ زحل اور مشتری کے ابھاروں کو پہلی اور دوسری انگلی کے درمیان ایک نمایاں اور گہری چھوٹی سی لکیر منقسم کرے تو اس کو انتڑیوں کی تکلیف ہے ۔ اس ابھار میں چھوٹی لکیر گہری اور واضح ہو تو اپنے مقصد میں کامیابی ہے ، اگر اس ابھار پر چھوٹی چھوٹی دو باریک لکیریں ہوں اور سیٹریوں کی شکل میں ہو تو مسلسل ناکامی ہے ، اگر یہ لکیریں ایک دوسرے کو کاٹتی ہے تو بد نیتی اور بد چلنی کا ثبوت ہے اور سر میں چوٹ لگنے کا اندیشہ ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار