

Loading content...
بہادر اور جوانمردوں کا ہاتھ بہ نسبت بائیں کے دایاں ہاتھ بڑا ہوتا ہے اور بایاں ہاتھ بزدلوں کا بڑا ہوتا ہے جس شخص کے ہاتھ کی ہتھیلی نرم ہو وہ شخص بڑا ہوشیار ہوتا ہے ، اگر سخت ہاتھ ہو تو تند مزاج اور غصہ ور ہوتا ہے ، اگر ہتھیلی میں گڑھا ہو تو دولت جمع کرے گا اور اگر اوپر کو ہتھیلی ابھری ہوئی ہو تو فضول خرچ ہو گا ۔ جس شخص کے ہاتھ کی ہتھیلی درمیانی انگلی سے بڑی ہو وہ بڑا زودمہم ، ہوشیار اور حاضر جواب ہوتا ہے اگر ہاتھ کی انگلیاںسیدھی مانند ایف کے ہوں تو وہ شخص نہایت شجاع اور بہادر ہو گا اگر انگلیاں کھڑی کرنے میں ہتھیلی کی طرف جھکی رہیں تو سپہ گیری میں نام پائے گا ۔ اگر انگلیاں ملانے میں ان کے درمیان سوراخ معلوم نہ ہو تو دولت مند صاحب اقبال ہوتا ہے ، اگر انگلیوں میں سوراخ معلوم ہو ں تو وہ شخص فراخ دل اور پیسہ کے معاملے میں بھی فراخ دل ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار