

Loading content...
بھاری ہتھیلی ، انگلیاں اور ناخن چھوٹے مگر مستطیل نما ، انگوٹھا خاص طور پر پست لکیریں کم ہوتی ہیں ۔ ایسے افراد میں دماغی صلاحیتوں میں فقدان اور ان کی اکثر قوت حیوانی اور نفسانی کاموں میں خرچ ہوتی ہے ، جذبات پر قابو نہیں ہوتا ، اس لئے اندھادھند تقریبی امور کا ارتکاب کرتے ہیں ا ن کے پیش نظر کوئی مقصد حیات نہیں ہوتا ، وہ صرف کھانے پینے ، سیرو تفریح ہی پر اکتفا کرتے ہیں ۔ بر ایں ہمہ ان عملی کاموں میں جن میں دماغی قوت خرچ نہ ہومہارت حاصل کر لیتے ہیں ، معمولی معمولی باتوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں اور فوراً مرنے مارنے پر کمر بستہ ہو جاتے ہیں ۔ لہٰذا اس قماش کے لوگوں سے مراسم پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار