

Loading content...
اس کی انگلیوں کے جوڑ ابھرے ہوئے ہوتے ہیں اور درمیان جھکا ہوا ہوتا ہے ناخن گول اور خوبصورت ہوتے ہیں ، مضبوط انگلیاں اور ہاتھ پیلی رنگت کا ہوتا ہے ، ایسے ہاتھ کا مالک دل کا صاف ، سچ بولنے والا ، میٹھی زبان والا، بڑے بڑے آدمیوں سے میل ملاقات رکھنے والا اور پیار محبت والا ہوتا ہے ، مگر اس کے پاس دولت تھوڑی ہوتی ہے مگر وہ خیرات کرنے والا ہوتا ہے ۔ اچھے اچھے کاموں یعنی دھرم کرنے والا ہوتا ہے ۔ لوگوں کا گمان اس کے متعلق اچھا ہوتا ہے ، گرنتھوں اور شاستروں کی بات پر نکتہ چینی کر لیتا ہے ۔ بزرگوں کی بات کو تب مانتا ہے جبکہ وہ ٹھیک ہوں ، مگر اولاد کا سکھ مرتے دم تک چاہتا رہتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار