

Loading content...
بہر حال یہ میری رائے ہے اور اس کے حصول کے لئے بہت محنت اور وقت درکار ہے یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ایک آدمی کے ہاتھ کی لکیریں دوسرے ہاتھ سے کبھی ملتی جلتی نظر نہیں آئیں گی لہٰذا کچھ بتانے سے پہلے عقل کی زیادہ ضرورت پڑے گی اس سے بیشتر کہ آپ کو ہاتھ کی لکیروں کی تفصیل میں لے جائوں میں آپ کو ہاتھ کی بابت کچھ بتانا چاہتا ہوں تا کہ آپ ایک نظر دیکھتے ہی کسی شخص کے ذہن کا اور گردو نواح کی جھلک دیکھ لیں اگر آپ اس طرح سے سوچیں تو آپ دیکھیں گے کہ ہر شخص اپنے ہاتھ کو مختلف طریقوں سے رکھتا ہے یعنی کوئی بند ، آدھا کھلا کوئی فراخ وغیرہ وغیرہ ہاتھ کی پوزیشن سے آپ کئی باتیں معلوم کر لیتے ہیں ، آپ نے عام طور پر سنا ہو گا کہ اس کا ہاتھ تو کھلا ہے یا اس کی مٹھی بند رہتی ہے ۔ یہ کہاوتیں بزرگوں نے یوہی وضع نہیں کیں بلکہ ان کے پیچھے گہری قوت کارفرما ہوتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار