

Loading content...
انسان کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے متعلق کچھ نہ کچھ ضرور جان لے خواہ وہ واقعات اور حالات کے دھارے کو اپنی مرضی کے مطابق چلا سکے یا نہ چلا سکے ، زمانہ قدیم سے انسان کے لئے مختلف علوم کے ذریعے معلومات تسکین کا باعث رہے ہیںاور ماضی میں علم نجوم اور قیافہ شناسی کو خاص طور پر بہت عروج حاصل رہا ہے، آج اگرچہ ان کی قدر کم ہو گئی ہے لیکن ان کی اہمیت اور صحت اب بھی تسلیم کی جاتی ہے ۔ کچھ لوگ پامسٹری کو پیشہ کے طور پر اپناتے ہیں لیکن زیادہ تر شوقیہ سیکھتے ہیں ، اور میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کوئی نقصان نہیں ، میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اس علم کے ذریعے بچوں کے ہاتھ سے یہ اندازہ لگا کر معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں کہ ان کی تعلیمی ، سماجی ، ذہنی اور ذاتی صلاحیتیں کیا ہیں اور زندگی کے کس شعبے میں یہ زیادہ خدمات سر انجام دے سکتے ہیں ، بالخصوص ڈاکٹروں ، پولیس والوں اور استادوں کو پامسٹری میں ماہر ہونا چاہیے بلکہ اس کی خصوصی معلومات ہونی چاہیں کیونکہ ایک ڈاکٹر مریض کی بیماری کا ڈاکٹری اصولوں کے مطابق صحیح اور جلد اندازہ کر سکتا ہے ، پولیس افسر ہاتھ کے ذریعے ایک عام مجرم کی مجرمانہ ذہنیت کا اندازہ کر سکتا ہے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار