

Loading content...
چونکہ قدرت نے انسان کے دو ہاتھ بنائے ہیں ۔ اس لئے دونوں ہاتھوں کو دیکھ کر مکمل حالات سے واقف ہو کر کسی کو بتانا چاہیے ۔ بایاں ہاتھ ہماری پیدائشی صلاحیتوں کا منبع ہے ۔ اس کی لکیریں ہماری آئیندہ زندگی کے حالات کو ظاہر کرتی ہیںاور ماں باپ کے ورثہ میں دی ہوئی تمام طاقتیں اس ہاتھ سے ظاہر ہوتی ہیں ۔ بائیں ہاتھ کی لکیروں کا ردو بدل مرنے تک نہیں ہوتا ہے ، اور خاص کر دائیں ہاتھ کی تصدیق بھی بایاں ہاتھ کرتا ہے ۔ دایاں ہاتھ ہماری کوشش اور تعلیم کا پھل ہوتا ہے، اور یہ ہماری گذشتہ زندگی کے حالات بتاتا ہے ۔ اس فن کے ماہر کو بائیں ہاتھ کے دکھانے سے مکمل واقفیت ہو جاتی ہے ۔ دونوں ہاتھوں کو دیکھ کر ہاتھ دیکھنے والا صحیح صحیح حال بتا سکتاہے ۔ ہاتھ دیکھنے والے کو یہ بھی علم ہو جاتا ہے کہ دائیں ہاتھ کی لکیریں مدھم اور بائیں ہاتھ کی لکیریں شوخ ہوتی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جب تک ہاتھ دیکھنے والا دونوں ہاتھوں سے اچھی طرح واقف نہ ہو جائے تب تک معلومات صحیح فراہم نہیں کر سکتا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار