

Loading content...
یہ ہاتھ بہت لمبا ہوتا ہے اور بھت کھلا ہوتا ہے۔ اس کی ہتھیلی گاوُ دم یعنی انگلیوں کی طرف سے چوڑی ہوتی ہے اور بازئووں کی طرف سے چھوٹی ہوتی ہے۔ انگلیوں کی ہڈیاں اور جوڑ بہت زیادہ سامنے نظر آتے ہیں۔ اس کی چھوٹی اور منجھلی انگلی ٹیڑھی ہوتی ہے۔ ناخن ابھرے ہوئے اور گول ہوتے ہیں۔ اس قسم کے ہاتھ والے لوگ بہت جلے ہوے ہوتے ہیں اور مغرور ہوتے ہیں ۔ نہ تو وہ کسی کے دوست حقیقی ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کا کوئی حقیقی دوست ہوتا ہے۔ اگر ان کا کوئی دوست بن بھی جائے تو بھی یہ اپنے دوست کواپنی کیفیت پوری طرح نہیں بتاتے۔ ویسے ہر ملنے والے سے اخلاق اور بے تکلفی سے ملتے ہیں۔ مگر کسی کوبھی فائدہ پہنچانے کی کوشیش نہیں کرتے اور خود دوسروں سے جائز وناجائزفائد اٹھا لیتے ہیں اور پوری طرح راز دار بنتے ہیں۔یہ لوگ ضبطوتحمل سے خوب کام لیتے ہیںبرائی کو بھی فراموش نہیں کرتے اور نہ کسی کوو معاف کرتے ہیں بلکہ ہر وقت تاک میں لگے رہتے ہیں جب موقع ملتا ہے وار کرتے ہیں۔ خود داری ان میں بہت ہوتی ہے یہ لوگ قیافہ شناس بھی پرلے درجے کے ہوتے ہیں، محنت کر کے روٹی نہیں کماتے بلکہ دھوکے سے کام لیتے ہیں یہ لباس کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔صرف جادو ٹونے کے پورے پورے قائل ہوتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار