

Loading content...
جزوی ہاتھ کا سمجھ میں آنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ دوسرے ہاتھوں سے علیحدہ قسم کا ہوتا ہے۔ اس کی انگلیاں کسی اور ہیی شکل اور ڈھنگ کی ہوتی ہیں۔ اس قسم کے ہاتھ میں ہر قسم کے ہاتھ کی طرح نشانات ہوتے ہیںایسے انسانوں کے خیالات بہت بلند ہوتے ہیں ،اور ہر قسم کی گفتگو میں لسان مانے جاتے ہیں ایسے ہاتھ میں دماغ کی لکیر سیدھی اور عمودہوتی ہے۔ اس لئے ایسا شخص اپنی خداداد قابلیت سے چوٹی پر پہنچ جاتا ہے۔ ایسے انسان زمانے کی چال کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ہمیشہ اپنے ارادوں میں کامیاب رہتے ہیں، اور خواہ زمانہ کوئی رنگ بدلے یہ ایک سے ایک جیسیرہتے ہیںکبھی مایوس نہیں ہوتے۔ خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ خوشی سے اپنا وقت گزارتے ہیں ایسے انسان ایک جگہ نہیں رہتے۔ کبھی کہیں رہتے ہیں اور کبھی کہیں چلے جاتے ہیں ۔ لیکن ایسے انسان کے ہاتھ میں فرق بہت جلدی آجایا کرتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار