

Loading content...
یہ ہاتھ بالکل موٹا اور بھدا سا ہوتا ہے۔اس کی ہتھیلی چوڑی دار اور بھاری ہوتی ہے۔ہتھیلی کی نسبت انگلیاں بہت چھوٹی ہوتی ہوا کرتی ہیں۔ ناخن بالکل چھوٹے چھٹے ہوتے ہیں۔ انگوٹھا بالکل بھدا سا ہوتا ہے۔ ہتھیلی میں صرف بڑی لکیریں دیکھائی دیتی ہیں۔ جس انسان کا ہاتھ اس قسم کا ہوتا ہے، اس قسم کے انسان میں قابلیت بہت کم ہوتی ہے۔ اس کی طبع پر حیوان کی خصلتیں پائی جاتی ہیں وہ اپنے غصہ کو قابو نہیں رکھ سکتا ۔ اس قسم کے انسان تیز مزاج بہت غصہ والے اور عیار ہوتے ہیں کیونکہ عیاری ان کی عادت ہوچکی ہوتی ہے۔ ان میں قوت حسن بہت کم ہوتی ہے۔یہ رنج وغم تکلیف کا احساس نہیں کرتے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار