

Loading content...
نزکیلی ہاتھ بہت خوبصورت اور نازک ہوتا ہے ۔لیکن دنیاوی کاموں کے لئے بہت منحوس ہوتا ہے اور بد نصیب ہوتا ہے ۔ایسا ہاتھ نازک پتلا اور لمبا ہوتا ہے۔ اس کی انگلیاں نہایت ہی گائو دُم ہوتی ہیں اور ناخن بادام کی سی شکل کے ہوتے ہیں اس قسم کی شکل والے ہاتھ والے انسان بالکل سیدھے سادھے اور بھولے بھالے ہوتے ہیں، جوان سے ذرا مہربانی کرے محبت سے بات کرے تو یہ لوگ اس پر اپنا تن من دھن قربان کردیتے ہیں۔لیکن دیکھنے والے کو دھوکہ معلوم ہوتا ہے۔ایسا شخص بھی جب دیکھ لیتا ہے تو غصے میں آ جاتا ہے۔کیونکہ یہ ایک مسلمہ امر ہے کہ خیالی امداد پر ہمیشہ نقصان ہی اٹھاتے ہیں۔لیکن اپنے مذہب کے بہت پابند ہوتے ہیں۔ ان میں رو حانیت کا مادہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ بہت خوبصورت اور گورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس لئے ہر وقت خیالی دنیا میں لگے رہتے ہیںاور کسی خاص کام میں کامیابی حاصل نہیں کرتے۔ ان کو فن لطیفہ ،باجا بجانا، مصوری،شاعری اور مضمون نگاری میں اچھی دسترس ہوتی ہے۔ یہ زیادہ دولت پیدا نہیں کر سکتے اور عام طور پر جادو ٹونہ،تعویز گنڈاپر ان کا زیادہ یقین ہوتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار