

Loading content...
یہ درمیانے درجے کا ہاتھ ہوتا ہے گائو دُم، یعنی گاجر کی شکل کا ہوتا ہے اس کی ہتھیلی ابھری ہوئی ہوتی ہے انگلیاں بھی گاجر کی شکل کی ہوتی ہے۔ انگلیوں کی تیسری پور موٹی ہوتی ہے ۔اس قسم کے ہاتھ والے انسان ذہین ہوتے ہیں ہر بات کی تہہ کو جلد معلوم کر لیتے ہیں بہت باتونی بھی ہوتے ہیں ۔ میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں ان کی طبیعت میں آرام طلبی ،عیش اور بہت جلد رنج میں آنا بلا سوچے سمجھے جو دل میں آئے کہہ دیتے ہیں بہت جلد باز ہوتے ہیں ۔ بہت کم ہوصلہ کے مالک ہوتے ہیں ان کی دوستی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتی غصہ کی حالت میں جو جی میں آئے کہہ دیتے ہیں مگر ان کا غصہ بہت جلدی اتر جاتا ہے کسی کا حسدِدل میں نہیں ہوتا یہ ہمدرد اور فیاض ہوتے ہیں ۔ جب کوئی ان کے آرام میں دخل دیتا ہے ، اس سے خود غرضی کرتے ہیں ۔حُسن پرستی ان کا شیوہ ہوتا ہے، رنج وغم دکھ درد اِن پر بہت اثر کرتا ہے۔ گانے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔ جو اِن کے دکھ درد میں شرکت کرتے ہیں اس کے بہت ممنون ہوتے ہیں ۔ جو اِن کو کسی بات سے ذراسی ناکامی ہوجائے ہویہ بہت مایوس ہوتے ہیںاور نا امید ہوتے ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار