

Loading content...
ہر مسلمان خواہ عورت ہو خواہ مرد ،بچہ ہو خواہ بوڑھا ہر ایک کو چاہیئے کہ صبح اٹھتے ہی اپنے دائیں ہاتھ کو دیکھے اس کو دیکھتے ہی اللہ یاد آجائے گا ، چونکہ ہاتھ کی انگلیوں کا نقشہ اسی طرح ہے جیسا کہ اللہ لکھا ہوتا ہے ۔ جس کی آنکھوں میں اور دل میں اللہ کا نام نقش ہو جائے ۔ اس کے تمام دین و دنیا کے کام خود بخود سنور جاتے ہیں اور دیکھتے ہی یہ پتہ چل جاتا ہے کہ میرے ہاتھ پر اللہ لکھا ہو ا ہے ، کیوں نہ ہو کہ میں اسے اپنے سینے پر لکھ لوں ۔ اَ ن پڑھ آدمی کو بھی ایک دفعہ بتایا جائے کہ تمہارے ہاتھ کی انگلیاں ایسی ہی ہیں ، جیسا کہ اللہ لکھا ہو ا ہے ۔ وہ بہت جلد یقین کرے گا اور فائدہ اٹھائے گا ۔ دوسری یہ بات ہے کہ پانچوں انگلیاں دیکھ کر پنجتن پاکؐ کا نقشہ سامنے آجاتا ہے ۔ جس شخص کو پنجتن پاکؐ سے محبت نہیں وہ مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ صبح سویرے اُ ٹھ کر پنجتن پاکؐ کا نام لینا اپنے بگڑے کاموں کو سنوارنا اور برائی سے بچنے کا واحد طریقہ ہے ۔ تیسری بات یہ بھی ہے کہ صبح سویرے اُٹھتے ہی اپنے ہاتھ کو دیکھنے سے دِ ل میں بہت برکت پیدا ہو جاتی ہے ۔ اس لئے ہاتھ کو صبح کے وقت چارپائی سے اُٹھنے سے پہلے ضرور دیکھنا چاہیئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار