

Loading content...
ہر ماہ میں کئی لکیریں تبدیل ہوتی ہیں ۔ جن کے ساتھ ہی انسان کے دن بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں ، چونکہ تبدیل ہونے والی لکیریں رات کو ہی تبدیل ہو جاتی ہیں ۔ اس لئے صبح کے وقت ہاتھ دیکھنا بہت اچھا ہوتا ہے ۔ وہ لوگ جو ہر وقت ہی ہاتھ دیکھ کر اپنا علم ظاہر کرتے رہتے ہیں ان کو باریک لکیروں کا علم نہیں ہوتا ۔ صرف موٹی لکیروں سے واقف ہوتے ہیں ، اور وہ بھی پوری طرح واقف نہیں ہوتے یوں ہی اِ دھر اُدھر کی چند باتیں ملا کرٹیوے لگاتے رہتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار