

Loading content...
اسی طرح سبت کے ایام میں شکار سے منع فرمایا گیا تھا کیونکہ سبت کہتے ہیں حرمت والے دن کو، چاہے وہ جمعہ ہو یا اتوار ہو یا ہفتہ ہو ان لوگوں ]یہود [ کو ہفتے کے دن شکار کرنے سے روکا گیا تھا کچھ لوگوں نے ہفتے کو شکار نہیں کھیلا مگر انہوں نے ہفتے کے دن جال لگا کر مچھلیوں کو روک لیا اور شکار اتوار کو کھیلا تھا اس کی سزا سب کو ملی کئی لوگ ایسے تھے جنہوں نے حکم اِلٰہی کی نافرمانی کی وجہ سے شکار کھیلنے والوں کے ساتھ قطع تعلقی کر لی باقی لوگوں نے قطع تعلقی نہیں کی تو جب عذابِ اِلٰہی نازل ہوا تو قطع تعلقی کرنے والے ہی محفوظ رہے باقی سب اس عذاب سے معذب ہوئے … ایسے بہت سے واقعات ہیں جو مثال کے طور پر پیش کئے جا سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار