

Loading content...
یہ بات ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے اپنے زمانے میں ماضی کے مخصوص ظالمین کودوبارہ زندہ کرکے ان سے انتقام لینا ہے اس لئے ان کی حکومت کے قیام کے وقت نشر خاص ہوگا اور قیامت میں نشر عام ہوگا یا یوں سمجھ لیں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور حکومت میں صرف اسلام سے متعلق مخصوص لوگوں کا نشر ہونا ہے اس میں باقی دنیا اور باقی مذاہب کے لوگوں میں سے (سوائے ان لوگوں کے کہ جن کا تعلق کسی نہ کسی حوالے سے پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام سے ہوگا) کسی کو زندہ نہیں کیا جائے گا اور نشر آخر میں ساری مخلوق کو زندہ کیا جانا ہے چاہے وہ عیسائی ہوں گے یا یہودی ہوں گے یا لامذہب ہوں گے وہ سب زندہ کیے جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار