

Loading content...
اس لئے اللہ جل جلالہ نے آل محمد علیہم الصلوات والسلام کیلئے بھی حکومت کا ایک وقت مقرر فرمایا ہے اور اسے سب سے آخرمیں رکھا گیا ہے تاکہ ساری اقوام اپنی اپنی حکومت کرلیں اور کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ اگر ہمیں حکومت ملتی توہم بھی اللہ جل جلالہ کی منشا و رضا کے مطابق حکومت قائم کرتے جب ساری اقوام حکومت کرچکیں گی تو اس کے بعد اولین و آخرین کے مظلومین کے وارث نے حکومت اِلٰہیہ کے قیام کا اعلان فرمانا ہے ان کے دور میں کائنات کے سارے مظلومین کو انتقام اور حکومت کا موقع عطا فرمایا جائے گا، اس دور میں سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام ایک ساتھ جمع ہوں گے اور یہ صدیوں سے ویران گھر دوبارہ آباد ہوگا اور کربلا کے مظلومین کا انتقام لیا جائے گا اور اسی دور میں ایک ایک ظالم کو مومنین کے حوالے کیا جائے گا اور شہنشاہ امیر کائنات مالک الموجودات علیہ الصلوات والسلام کی حکومت قائم ہوگی تو اس میں صفین و جمل کے جو انصار شہید ہوئے تھے ان کے بارے میں فرمایا ہے کہ ایک ایک کے بدلے میں ستر ستر مرتبہ براویتے دیگرستر ستر ہزار مرتبہ ہر ایک ظالم کو فی النار کیا جاناہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار