

Loading content...
اسی لئے لوگ اولاد کی طلب میں بیقرار نظر آتے ہیں، پیروں فقیروں کے درباروں تک جاتے ہیں، منتیں مانتے ہیں، مرادیں مانگتے ہیں، علاج و معالجہ وغیرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کیونکہ انہیں اولاد میں ہی میں اپنی بقا نظر آتی ہے اور ہر انسان اپنی فنا سے شدید متنفر ہوتا ہے یہ تو وہ قانونِ فطرت و نفس ہے جو مشاہداتی ہے … کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ماضی میں بہت سے ایسے بادشاہ گزرے ہیں کہ جنہوں نے اپنی یا اپنے نام کی بقا کیلئے ایسی شاندار اور عدیم المثال عمارتیں تعمیر کرائیں جو آج تک ہمارے سامنے ہیں اور ان عمارتوں کے ساتھ ان کا نام بھی باقی ہے تو درحقیقت یہ بھی بقا سے محبت اور فنا سے نفرت کا ایک عملی مظاہرہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار