

Loading content...
دوسری طرف انسان اس حقیقت کو بھی جانتا ہے کہ انسان خود فانی ہے اس نے فنا ہونا ہے اور موت اللہ جل جلالہ کاوہ عبرت ناک فیصلہ ہے جسے سنے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں ہے اس لئے انسان اپنی بقا کو اپنی اولاد میں دیکھتا ہے اور وہ اولاد کے سلسلے کو اپنی بقا سمجھتا ہے یعنی وہ یہ سمجھتا ہے کہ میں اگر مر جاؤں گا تو میری اولاد تو اس دنیا میں ہوگی اور اولاد اگر موجود ہے توگویا میں مرا نہیں بلکہ میرا نام و نشان زندہ ہے میں زندہ ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار