

Loading content...
ہاں جب یہ جناب ظہور حق فرمائیں گے تو پھر دین حق کا راج ہوگا اور اللہ جل جلالہ کا سرمایہئِ کل اس دنیا پر ظاہر ہوجائے گا اور انہی سے اللہ جل جلالہ کی ابدی حکومت ظاہری کا قیام ہوگا کیونکہ اس کی باطنی حکومت تو ازلی و ابدی ہے ہی، مگر اس کا اظہار شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمانا ہے …کیونکہ یہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف امیرکائنات فخر موجودات علیہ الصلوات والسلام کے نور بصر ہیں اس لئے انہوں نے ان کی ذات کو اپنی ذات قرار دیا اور فرمایا کہ ہم ہی دنیا و آخرت کیلئے بچا کر رکھے ہوئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار