

Loading content...
مگر خصوصی طور پر ساری امتوں کو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف دعوت دی گئی ہے، دنیا کا کوئی آسمانی مذہب ایسا نہیں جس کے بنیادی عقائد میں ایک آنے والی ذات کا تصور موجود نہ ہو آج جو مذاہب زندہ ہیں یا مٹ چکے ہیں اور ان کے آثار باقی ہیں جب ہم ان کا جائزہ لیتے ہیں تو ہر مذہب میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ابدی حکومت کا ذکر ضرور موجود ہے حتیٰ کہ ریڈ انڈین جو اس وقت امریکہ میں دوسرے درجے کے شہری شمار ہوتے ہیں اور بڑے پس ماندہ ہیں وہ بھی آج یہی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے بھی ایک نبی مبعوث ہوئے تھے اور انہوں نے فرمایا تھا کہ تم سے یہ اپنی سر زمین چھن جائے گی اور پھر آخری زمانے میں ایک ریفار مر (Reformer)آئے گا جو اس دنیا کو ریفارم (Reform) کرے گا اور تمہاری یہ زمین بھی قابضین سے چھین کر تمہیں واپس کرے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار