

Loading content...
اسی طرح شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جب دنیا میں ظاہراً تشریف لائیں گے تو اس وقت مانعات ختم ہوجائیں گے اس لئے اس وقت یہ اذیت لاکھوں گنا زیادہ محسوس ہوگی اور اس وقت انسان ہجر و فراق کی آگ میں گیلی لکڑی طرح سسک سسک کرجلتا رہے گا اور وہ رکاوٹ ہی اس کیلئے عذاب الیم و عذاب واصب بن جائے گی کیونکہ وہاں انسان امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے ہجر کی تڑپ اور انداز سے محسوس کرے گا اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی زیارت کی پیاس کا احساس اور مختلف ہوگا، جیسا کہ ایک آدمی بھوکا ہو، پیاسہ ہو اور نیند سے بھی محروم ہو تو ان تینوں تشنگیوں کی اذیت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار