

Loading content...
اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ نا امیدی کفر ہے کیونکہ ناامیدی سے سرکشی جنم لیتی ہے اور سرکشی کے عالم میں کوئی انسان کچھ بھی کر سکتا ہے … جس آدمی کو آڈٹ کی امید ہوتی ہے وہ کاغذات میں گھپلا نہیں کرتا اور جسے یقین ہو کہ کسی نے نہیں آنا اور کوئی پوچھنے والا موجود ہی نہیں تو وہ آدمی ہر الٹا سیدھا کام کر جاتا ہے اس لئے ہمیں کسی لمحے میں مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ تو اللہ کی وہ بارش ہیں کہ جو اس وقت ہونا ہے جب ساری دنیا مایوس ہوچکی ہوگی … آخری زمانے کی بدحالی اور بد تری کا موجب یہی مایوسی ہی ہے اس لئے حکم ہے کہ مایوس کرنے والے لوگوں سے مقاطعہ کرنے میں دین بچتا ہوتو بچا لینا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار