

Loading content...
آپ نے دیکھا کہ شجر طور سے ایک کلام ہوا اور اسے جناب موسیٰ علیہ السلام نے سنا اور اس طور والی ذات سے بات بھی کی جس کی وجہ سے کلیم لقب پایا مگر یہاں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ جل جلالہ بلاواسطہ کسی سے صوتی کلام نہیں فرما سکتا بلکہ اسے اپنے مافی الضمیر کو بیان کرنے کیلئے ایک وسیلے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہی وسیلہ جب کلام کرتا ہے تو وہ اللہ جل جلالہ کا کلام شمار ہوتا ہے ورنہ اگر اللہ کلام فرمانا شروع کردے تو وہ وہ نہ رہے گا کیونکہ فی الحقیقت وہ ذات کلام سے منزہ و پاک اور ارفع و اعلیٰ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار