

Loading content...
جب جناب لوط علیہ السلام کو ان کی امت نے گھیر لیا توانہوں نے یہ فقرے ادا کئے کہ کاش آج میرے لئے قوة ہوتی یا میں رکن شدید کی پناہ میں ہوتا … اس کی تفسیر میں فرمایا گیا ہے کہ جناب لوط علیہ السلام نے جس قوت کا ذکر کیا ہے وہ ہمارے آخری لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں اور رکن شدید ان کے تین سو تیرہ اصحاب ہیں جن کی پناہ کی تمنا جناب لوط علیہ السلام رکھتے تھے… ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ایک اسم قرآنی قوة بھی ہے جس کے بارے میں میں نے اپنی کتاب نہج المعرفت میں بہت تفصیل سے بات کی ہے یہاں صرف اتنا عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اللہجل جلالہ کی قوة کا مظہر ہمارے شہنشاہ زمانہ ہیں اور قوة پروردگار شہنشاہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام اور ان کی پاک اولاد اطہر علیہم الصلوات والسلام ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار