

Loading content...
اس وقت جناب منصور تمیمی سلام اللہ علیہ جو بعد میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ایک دستے کے علمبردار بھی ہوں گے وہ جناب اقامت کہیں گے عین اس وقت جناب عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے ایک بادل نما کسی چیز پر سوار ہوکر اترتے ہوئے نظر آئیں گے اور ان کے جسم پر دو زرد رنگ کی چادر ہو گی کیونکہ حرم میں آنے کیلئے احرام کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے وہ احرام میں تشریف لائیں گے مگر ان کا احرام زرد رنگ کے کپڑے کا ہوگا اور وہ تازہ غسل زیارت کرکے آئیں گے کیونکہ چاہے کوئی آسمان پر رہنے والا نبی ہی کیوں نہ ہو زیارت امام وقت کیلئے اس پر بھی غسل لازم ہوتا ہے اس لئے جناب عیسیٰ علیہ السلام غسل زیارت کرکے اس جلدی سے آئیں گے کہ ان کی شانوں پر بکھری ہوئی زلفوں سے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہوں گے اور آکر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے قدم بوس ہوں گے جب یہ تشریف لائیں گے تو اقامت ہوچکی ہوگی اور نماز کی صفیں استوار ہوچکی ہوں گی جب یہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی قدم بوسی کریں گے تو آپ فرمائیں گے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار