

Loading content...
یہاں اجمالی طور پر عرض کرنا چاہوں گا کہ اللہ جل جلالہ نے ابلیس کو وقت معلوم تک کی مہلت دی اور وہ وقت معلوم شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروج کا دن ہے اور بہت سے علمائے کرام نے ان احادیث کو جمع کیا جو رجعت کے ضمن میں ہیں اور ان کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہے ان میں سے کئی ایک احادیث اس موضوع پر ہیں کہ ابلیس ملعون کے لشکر کے ساتھ آخری جنگ کس طرح ہوگی اور اس میں فرمایا گیا تھا کہ وہ جنگ دریائے دجلہ کے کنارے ہونا ہے اور اس میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لشکر پر ایک وقت ایسا آئے گاکہ وہ پسپا ہورہے ہوں گے اور ان کی ایڑیاں دریائے دجلہ کے پانی سے تر ہورہی ہوں گی عین اسی وقت شہنشاہ انبیاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کیلئے لشکر ملکوت کے ساتھ نازل ہوں گے اور اس وقت ابلیس ملعون اپنی فوج سے کہے گا کہ اب بھاگو وہ سارے کہیں گے او ملعون اب تو ہم فتح کی طرف بڑھ رہے ہیں اور توہمیں فرار ہونے کا مشورہ دے رہا ہے تو وہ ملعون کہے گا کہ جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں وہ تم نہیں دیکھ رہے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار