

Loading content...
فرمایا اب جب ہمارے آخری شہنشاہ بیٹے عجل اللہ فرجہ الشریف کی دنیا پر آمد ہوگی تو سارے انبیا علیہم السلام ہماری نصرت کیلئے حاضر ہوں گے اور یہ آیت اسی دن کیلئے ہے کہ جب امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام اپنے لخت جگر عجل اللہ فرجہ الشریف کے نام کی ندا دیں گے تو سارے انبیا علیہم السلام اور دیگر انصارِ امام کائنات عجل اللہ فرجہ الشریف اپنے اپنے مزاروں سے کفن جھاڑتے ہوئے برآمد ہوں گے اور آکر انصار میں شامل ہوں گے اس میں امم سابقہ میں سے بھی کئی جوان شامل ہوں گے ان میں اصحاب کہف بھی نصرت کرنے کیلئے حاضر ہوجائیں اور اسی طرح 12 افراد بنو اسرائیل سے آکر شامل ہوں گے، اسی طرح ستر ہزار صدیق بھی شامل ہوں گے، تمام انصار کی تفصیل یہاں بیان نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ان کے مقام بعثت پر بات کی جا سکتی ہے یہاں تو صرف اتنا عرض کرنا تھا کہ جس صیحہ بالحق کا ذکر ہوا ہے وہ کیا ہے اور اب یہ تو آپ کو پتہ چل گیا ہے کہ وہ صیحہ ٔبالحق یعنی حق کی گونج دار آواز ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے نام پاک کی ہوگی مگر امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے اس صیحہ بالحق کے بارے میں فرمایا ہے کہ وہ ہم ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار