

Loading content...
ایک روایت یہ ہے کہ منادی ایک نہیں کئی مرتبہ ہونا ہے، ایک منادی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروج کی ہوگی، دوسری منادی اس وقت ہوگی جب شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا لشکر جیش سفیانی کے مقابل ہوگا تو اس وقت اعلان ہوگا کہ حق امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ہے اور دوسری طرف سے ابلیس اعلان کرے گا کہ حق عثمان بن عنبسہ سفیانی کے ساتھ ہے، وہ دن بہت تغیر و تبدل کا دن ہوگا اس دن شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے کئی فوجی لشکر سفیانی میں شامل ہوجائیں گے اور سفیانی ملعون کے لشکر کے کئی جوان شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی فوج میں شامل ہوجائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار