

Loading content...
اس فرمان میں ایک تو ان کی اپنی ذات کی دوبارہ آمد کی پیشگوئی ہے مگر اس میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ابدی حکومت کی پیشگوئی بھی ہے کیونکہ ان کی آمد بھی ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور حکومت میں ہونا ہے جس دور میں چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام اور ان کی پاک آل علیہم الصلوات والسلام کی حکومت ہوگی پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام کی خوشیاں ہوں گی، ان کے دکھوں کا ازالہ ہوگا اور دین حق کا غلبہ و اظہار شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے وابستہ ہے اس لئے ان کے زمانہ ٔ حکومت کو شہنشاہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنا زمانہ قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ ان کی حکومت ہی دراصل ہماری ابدی حکومت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار