

Loading content...
کیا کوئی اس پانی کو خشک کرنے کیلئے کوئی تدبیر سوچ سکتا ہے ؟ … حقیقت یہی ہے کہ باطل ایک فریب نظر ہے جس کا کوئی وجود ہوتا ہی نہیں، ہاں تشنگانِ باطل کو وہ ایک موجیں مارتا ہوا دریا نظر آتا ہے اور وہ اس فریب نظر ہی کے پیچھے دوڑ رہے ہوتے ہیں اور حق کی روشنی جب اس فریب نظر کی قلعی کھول دیتی ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم جسے ایک موجود ِمسلم سمجھ رہے تھے وہ تو ایک نابود ِمسلم ہی تھا مگر یہ قلعی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے زمانے میں کھلنا ہے اس سے قبل اہل حق میں انفرادی طور پر تو کسی پر یہ قلعی کھل سکتی ہے مگر ساری مخلوق کے سامنے اس حقیقت کا منکشف ہونا بغیر حجت آخری عجل اللہ فرجہ الشریف کے ناممکن ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار