

Loading content...
انہوں نے فرمایا کہ وہ کیسے ؟ میں نے جواب دیا کہ میری سوچ میری فکر میری زندگی کا مرکزی نقطہئِ کلی میرے منعم حقیقی میرے مالک ازلی و ابدی میرے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی ہیں اور میں اس طرح کا کام کرنا چاہتا ہوں کہ میں امیرکائنات مالک ممکنات علیہ الصلوات والسلام کے خطبات میں سے ایسے کلمات اخذ کروں کہ جس میں انہوں نے اپنی ذات کو اپنے آخری لخت جگر شہنشاہ زمانہ مہدی دوراں عجل اللہ فرجہ الشریف کی ذات سے متحد فرمایا ہے اور ان کے ساتھ اپنی وحدانیت کا اظہار فرمایا ہے اور اپنے اول و آخر کے واحد الاصل نور ہونے کا ثبوت پیش فرمایا ہے … اس پر علامہ صاحب نے فرمایا کہ اس میں ایک شرط بھی ہے کہ آپ نے خطبات میں سے جو کلمات جمع کرنا ہیں وہ چالیس سے زیادہ نہ ہوں … میں نے عرض کیا کہ جناب وہ تو سینکڑوں ہوں گے آپ چالیس کی شرط کیوں عائد فرما رہے ہیں ؟ … انہوں نے فرمایا کہ ہمارا سارا کام چالیس کے عدد کے گرد گھوم رہا ہے، اسی لئے آپ کو بھی چالیس کے عدد کی پابندی کرنا ہوگی، میں نے عرض کیا کہ یہ کام تو اور بھی آسان ہوگیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار