

Loading content...
اور سورة بنی اسرائیل پر پہلے پہل تو آدھ گھنٹہ لگتا ہے لیکن بعد میں دس منٹ میں تلاوت ہوجاتی ہے، یعنی روزانہ صبح کی نماز کے وقت صرف 5منٹ اضافی نکالنا ہوتے ہیں،ا ور ہفتہ میں ایک رات شب ِجمعہ کو آدھ گھنٹہ نکالنا پڑے گا، یعنی پورے ہفتے میں ایک گھنٹہ نکالنا پڑتا ہے، جس سے دنیا و آخرت دونوں محفوظ ہو جاتے ہیں اور دعائے عہد پر مسلسل عمل کرنے والا کوئی بھی شخص آج تک زیارت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے محروم نہیں رہا، یہ اعمال مجربہ میں سے ہے، اس دعا کو ہر صبح پڑھنے والا کبھی میدان عقائد میں گمراہ نہیں ہوسکتا، کیونکہ اس کے عقائد ونظریات کی اصلاح خود شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف فرماتے ہیںاور وہ کسی بھی کتاب یا شخصیت کا محتاج نہیں رہتا مگر شرط یہ ہے کہ عمل میں سلسلہ کبھی نہ ٹوٹنے دے، ہاں اگر کسی مجبوری کی وجہ سے نماز صبح کے وقت اس کی تلاوت نہ ہوسکے تو دن کو دس گیارہ بجے تک اس کی قضا بجا لائے یعنی ضرور پڑھ لے، مگر یہ مجبوری کی حالت میں ہے نہ کہ انسان روزانہ ہی ایسا کرے، عمومی رابطے کیلئے تو متقدمین نے اس دعا کو چالیس دن نماز صبح کے وقت پڑھنے کا حکم دیا ہے، مگر خصوصی تفضل کیلئے پوری زندگی کا معمول بنانا ضروری ہے، یہ بھی ہے کہ ہر شب ِجمعہ سورة بنی اسرائیل کی تلاوت کرنے والا کوئی بھی شخص زیارتِ محبوب عالمین علیہ الصلوات والسلام سے کبھی بھی محروم نہیں رہا، یہاں دعائے عہد بھی لکھ رہا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار