

Loading content...
بعض اعمال وہ ہوتے ہیں کہ جن سے عارضی اتصال بہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نہیں ہوتا بلکہ انسان اس دنیا کے ساتھ اخروی دنیا اور زمانہ رجعت اور زمانہ خروج تک مستقل طور پر اپنے شہنشاہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے غلاموں اور مشتاقوں میں شامل ہو جاتا ہے، یعنی اصحاب وانصار امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی فہرست میں اس کا نام لکھا جاتا ہے، اس دنیا میں جب تک زندہ رہتا ہے ان کے غلاموں میں شمار ہوتا ہے اور جب وہ دنیا سے گزر جاتا ہے تو جملہ مراحل قبر میں اس کو اپنے شہنشاہ یزداں اجلال عجل اللہ فرجہ الشریف کے غلاموں جیسا پروٹوکول (Protocol) ملتا ہے، اور یہ شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا بھی فرمان ہے اور دیگر آئمہ ہدیٰعلیہم الصلوات والسلام کے فرامین بھی ہیں کہ ان اعمال کو جو شخص بجا لائے گا وہ شخص اپنے شہنشاہ حقیقی کے دور مسرت کو آنکھوں سے دیکھے گا، اور ان کی خوشیوں میں اس صاحب عمل کو بھی شریک کیا جائے گا، اگر وہ زمانہ خروج وظہورِ حکومت اِلٰہیہ سے قبل دنیا سے گزر جائے گا تو جب بھی اعلانِ خروج ہوگا تو شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف خود بہ نفس نفیس اس کی قبر پر تشریف لائیں گے اور اسے فرمائیں گے کہ اٹھو اور ہمارے ساتھ آئو، جس دن کے تم منتظر تھے، وہ آگیا ہے، اس طرح اپنی نصرت میں بھی شامل فرمائیں گے اور اپنے انصار کے لشکر میں اس کا نام لکھ دیں گے، ایسی ادعیہ اور اعمال کے دیگر بہت سارے فضائل ہیں مگر ہمارے لئے اس سے بڑی کوئی فضیلت ہے ہی نہیں کہ انسان کو دنیا اور عقبیٰ دونوں کا تحفظ مل جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار