

Loading content...
پھر عرض کریں اے میرے مولااے میرے کریم آقا مجھ پر کرم کریں، مجھ بدکردار کو ابدی ہلاکت سے بچائیں، ابلیس ہماری گردنوں پر سوار ہو چکا ہے، نفس امارہ نے ہمیں اپنا غلام بنا لیا ہے، دوست کے لباس میں ہر طرف دشمن ِدین موجود ہیں، میری گمراہی یقینی ہے، جب تک آپ نجات نہ بخشیں میں اس تاریک رات میں ہلاکت سے نہیں بچ سکتا، جب تک آپ نہ بچائیں یہ ضروری نہیں کہ الفاظ یہی ہوں، ضروری یہ ہے کہ جذبات یہی ہوں، اور ان میں سچائی ہو، اور گریہ و زاری سے حصولِ مراد آسان ہو جاتا ہے محبوبِ حقیقی جتنا کرم آنسوؤں پہ فرماتا ہے کسی چیز پر نہیں فرماتا، بعض لوگ تو اس عمل کو چالیس دن تک کرتے ہیں، بعض تین دن، سات دن،یا دس دن میں بھی مراد کو پا لیتے ہیں، بات جذبات کی صداقت کی ہے، اطاعت امر کا جذبہ جتنا شدید ہوگا، زیارت کا شرف اتنا ہی جلدی حاصل ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار