

Loading content...
جب اس مقام پر پہنچیں تو اپنے جتنے گناہ یاد آسکیں ایک ایک کو بیان کریں اور گریہ وزاری سے معافی طلب کرناہے اس کے بعد عرض کریں کہ اے میری ہر چیز کے مالک جو گناہ مجھے یاد نہیں وہ آپ کو تو معلوم ہیں میں ان کا بھی اقرار کرتا ہوں کہ میں نے وہ گناہ بھی کئے ہیں، مگر آپ کے در اقدس کے سوا کہیں سے بھی معافی نہیں مل سکتی، آپ معاف فرمائیں گے تو خالق بھی درگزر فرمائے گا، میرے پاس جو کچھ ہے یہ میرا نہیں ہے، اس کے مالک آپ ہیں، مجھے معلوم نہیں کہ میرے پاس جو کچھ ہے اس میں سے کیا مجھ پر حلال ہے اور کیا حرام ہے، آپ مجھے آگاہ فرمائیں میں آپ کے حلال کردہ کو حلال مانوں، اور آپ کے حرام کردہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ دوں،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار